• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

احتساب عدالت، آصف زرداری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد

احتساب عدالت، آصف زرداری کو علاج کیلئے کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ، اے پی پی) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی علاج کیلئے کراچی منتقلی کی درخواست مسترد کردی۔ نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ انہیں اگر پرائیویٹ ڈاکٹر کی معاونت چاہیے تو ایگزیکٹو سے اجازت لیں۔جس پر آصف زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ بھیک نہیں مانگیں گے، اپنا حق عدالت سے مانگ رہے ہیں۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں فریال تالپورکو اسپتال میں آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت دیدی جبکہ سابق صدرکی مرضی کے معالجین سے علاج کرانے کی درخواست مستردکرتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر میڈیکل بورڈ سمجھے تو بہترعلاج کیلئے اقدامات کر سکتا ہے ۔ منگل کو سماعت شروع ہونے پر عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان کہاں ہیں انور مجیدکو لایاگیا یا نہیں جس پر وکیل نے بتایا کہ وہ بیمار ہیں کراچی میں انکا آپریشن ہوناہے اسی دوران زرداری کے وکیل لطیف کھوسہ نے انکا کراچی سے علاج کرانے کیلئے درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ صحت تشویشناک ہے مرضی سے علاج کرانے کی اجازت دی جائے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایگزیکٹو سے اجازت لیں اس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم ایگزیکٹو سے بھیک نہیں مانگیں گے ۔

تازہ ترین