• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم ڈی سی تحلیل،ملازمین کو فارغ کرنیکا اقدام پشاورہائیکورٹ میں چیلنج

پشاور(نمائندہ جنگ)وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کوتحلیل کرنے اورپی ایم ڈی سی کے ملازمین کوبیک جنبش قلم فارغ کرنے کے اقدام کو پشاورہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے جبکہ عدالت عالیہ پشاورکے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے رٹ کی ابتدائی سماعت کے بعد وفاق کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل جمعرات کے روز کے لئے جواب مانگ لیاہے فاضل بنچ نے عدالت میں موجود ڈپٹی اٹارنی جنرل احمدسلیم خان کوموقع پر نوٹس جاری کردیاعدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے فضل واحد ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کے اہلکار فریداللہ خان کی جانب سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ حال ہی میں وفاق نے پاکستان میڈیکل کمیشن آرڈیننس کوچیلنج کیاہے جس کے تحت پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل کو تحلیل کردیاگیااوراس کے مستقل ملازمین کوفارغ کردیاگیاہے اورملازمین کوپنشن اورگریجویٹی وغیرہ دینے کاکہاہے فضل واحد ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گذار کی پی ایم ڈی سی میں 1993ء میں بھرتی ہواجس کی ملازمت2001ء میں مستقل کردی گئی پی ایم ڈی سی آرڈیننس 1962کے تحت کونسل کی تشکیل ہوئی تھی جس میں ملازمین کے لئے قواعدوضوابط مقررہوئے تھے۔
تازہ ترین