آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پیٹرول پمپس ماحولیاتی این او سی کیلئے گرین بیلٹ لازمی قرار

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) انوائرمنٹ اپروول کمیٹی نےپٹرول پمپس کیلئے ماحولیاتی این او سی کیلئے گرین بیلٹ کو لازمی قرار دیدیا ۔اردگرد کی آبادی اور خصوصا پڑوسیوں سے این او سی لیا جائے اسی طرح ہائوسنگ سوسائٹیز کو کسی قسم کا اجازت نامہ دینے سے قبل اس بات کی تصدیق کیا جائے کہ وہ باقاعدہ رجسٹررڈ سو سا ئٹیز ہیں۔کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ثا قب ظفر نے ہدایت کی کہ جب تک پٹرول پمپ مالکان اپنی حد ود میں گر ین بیلٹس کی موجو د گی لا زمی نہیں بنا ئیں گےکسی بھی پٹرول پمپ یادوسرے ایسے سٹیشن کو ماحولیاتی طور پر پاس قرار نہ دیا جائے۔ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔انوا ئر منٹ اپروول کمیٹی کے اجلاس میں کل16کیسز پیش کئے گئے ۔کمشنر نے 2 کیسزپر کچھ اعترا ضات کی و جہ سےمنظوری روک کر 14 کو اجا زت دے دی۔
اسلام آباد سے مزید