• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی پولیس افسر کا اشتہاری مجرموں کوپکڑنے کا حکم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسرمحمد فیصل رانانے اشتہاری مجرموں کوپکڑنے کا حکم دےدیا۔ سی پی اونے ایک اجلاس میں کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا ۔اجلاس کے دوران اشتہاریوں کی گرفتاری کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو ہدایت جاری کی گئیں کہ اگلے 24گھنٹوں میں اشتہاری مجرموںکے خلاف جاری آپریشن پرپراگرس رپورٹ پیش کی جائے۔سی پی اونے کہاکہ قانون شکن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔
تازہ ترین