• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اسلام آباد کی تحلیل کے خلاف ملازمین کا احتجاج منگل کو 23 ویں روز بھی جاری رہا، پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ڈاکٹر ثمینہ مطلوب نے احتجاجی کیمپ میں آکر ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تمام آرڈنس کو چیلنج کیا ہے جبکہ سینیٹ میں اس عمل کے خلاف پہلے سے احتجاج پر ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر بھی پارلیمنٹیرین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر حاصل بزنجو نے کہا تھوڑا صبر کریں حکومت اور آرڈنس دونوں جانے والے ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ حکومت اصلاحات ضرور کرے لیکن ملازمین کو اپنی بنیادی ملازمتوں پر فوری بحال کرے۔
تازہ ترین