• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں پاک چین روبوٹکس اینڈ آٹو میشن ریسرچ لیب قائم

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں شینگ ڈانگ اکیڈمی آف سائنسز چین کے تعاون سےپاک چین روبوٹکس اینڈ آٹومیشن لیب، قائم کر دی گئی ، پاکستان میں تعینات چین کے قونصلر برائے ثقافت زہینگ ہیکنگ نےلیب کا افتتاح کیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ڈین پروفیسر ڈاکٹر ایم اے عرفان، رجسٹرار ڈاکٹر خضر اعظم،ڈاکٹر سید ریاض کبر شاہ، ڈاکٹر طاہر خان اور ڈاکٹرشہزاد انور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چین کےقونصلر نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اس شعبے میں آٹو میشن اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس لیب کے قیام سے ایک انقلاب برپا ہوسکتا ہے جس سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔انہو ں نے کہا کہ 28ہزاز پاکستانی طلبہ چین کی میں زیر تعلیم ہیں چینی حکومت کی جانب سے آٹھ ہزار طلبہ کو وظائف بھی مل چکے ہیں۔ تحقیق کے شعبے میں بھی چین پاکستانی ماہرین کی بھر پور مدد کرنے کو تیار ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ 2018میں دونوں اداروں کے مابین ایک مفاہمت کی یاداشت کے نتیجے میں لیب قائم کی گئی ہے تاکہ ماہرین و محققین مشترکہ تحقیقی پراجیکٹس شروع کرسکے اس وقت تحقیق کا مرکز زرعی ٹیکنالوجی اور آٹومیشن ہے جبکہ مستقبل قریب میں توانائی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور بائیو میڈیکل کے شعبوں میں کام شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین