• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے زیادتی کے ملزم سے متعلق مزید انکشافات

بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے متعلق مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں، دستاویز کے مطابق سہیل ایاز نے محکمہ پی اینڈ ڈی کے ساتھ نومبر 2017 میں بطور کنسلٹنٹ کنٹریکٹ کیا تھا۔

سہیل ایاز گورننس اینڈ پالیسی پراجیکٹ میں بطور کنسلٹنٹ کام کر رہا تھا۔ ملزم کی ماہانہ تنخواہ 3 لاکھ 45 ہزار روپے تھی۔

ذرائع کے مطابق سہیل ایاز نے ورلڈ بینک کے ہیلتھ پراجیکٹ میں بھی کام کیا تھا۔ سہیل ایاز کے لاپتہ ہونے پر ماموں نے دو روز قبل محکمہ پی اینڈ ڈی سے رابطہ کیا، جس پر پراجیکٹ کا عملہ سہیل ایاز کو تلاش کرنے یونیورسٹی ٹاؤن اس کی رہائش گاہ پر گیا۔

زیادتی اور لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار


یہ بھی پڑھیے: زیادتی اور لائیو ویڈیو چلانے والے عالمی گینگ کا سرغنہ گرفتار

یونیورسٹی ٹاؤن کے رہائشیوں نے بتایا کہ سہیل ایاز کے پاس لڑکوں کا آنا جانا تھا، شکایت کرنے پر سہیل ایاز نے یونیورسٹی ٹاؤن کو چھوڑا اور کارخانو مارکیٹ منتقل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اہلکار کار خانو مارکیٹ میں نجی فلیٹس پہنچے تو پتہ چلا کہ وہ کچھ دن پہلے جگہ چھوڑ کر جاچکا ہے۔ پراجیکٹ اہلکاروں نے سہیل ایاز کے ماموں کو اس کی غیر موجودگی سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی اینڈ ڈی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سہیل ایاز نے پشاور میں دو ٹھکانے تبدیل کیے ہیں۔

تازہ ترین