• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال امام خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ،بسمعہ کپتان مقرر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام ،مارک کولز کی جگہ پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ بن گئے۔ بدھ کوپاکستان کرکٹ بورڈ نے بسمعہ معروف کو خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار رکھنے اور اقبال امام کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کپتان اور کوچ کی تقرری آئندہ سال آسٹریلیا میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کے لیے کی گئی ہے۔ ایونٹ21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا میں جاری رہے گا۔ آسٹریلیا روانگی سے قبل قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنی ہے۔ ملائشیا میں شیڈول ایک روزہ سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک روزہ سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی سیریز کھیلی جائے گی۔15ایک روزہ اور 33 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں بسمعہ معروف کی بطور کپتان جیت کا تناسب 2.5 ہے۔ 28 سالہ خاتون کرکٹر 105 ایک روزہ اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں شرکت کرچکی ہیں۔
تازہ ترین