• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست میں برطانوی حکومت کا روس کی مبینہ مداخلت پر رپورٹ ابھی تک شائع نہ کرنا شرمناک ہے، ہیلری کلنٹن

لندن (پی اے) یہ ناقابل توجہ اور شرمناک ہے کہ برطانوی حکومت نے ابھی تک برطانوی سیاست میں روس کی مبینہ مداخلت کے بارے میں رپورٹ شائع نہیں کی ہے۔ یہ بات ہلیری کلنٹن نے بی بی سی کو بتائی سابق امریکی صدارتی امیدوار نے کہا کہ رپورٹ باقاعدہ سیکورٹی کلیئرنس کی حاصل ہے بہر حال یہ 12دسمبر کے انتخابات تک جاری نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص جس کا اس ملک میں ووٹ ہے انتخابات سے قبل رپورٹ دیکھنے کا حقدار ہے، پارلیمنٹ کی انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی کمیٹی کی رپورٹ میں برطانوی جمہوریت میں روسی سرگرمی کا جائزہ لیا گیا ہے، اس میں جاسوسی تخریب کاری اور انتخابات میں مداخلت کے الزامات کا احاطہ ہے اور اس میں برطانویہ کی جی سی ایچ کیو، ایم آئی 5 اور ایم آئی 6سمیت برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی 2016کے ریفرنڈم اور 2017 کے عام انتخابات کے بارے میں روس کی اثرانداز ہونے کی خفیہ کوشش کے بارے میں شہادت شامل ہے۔
تازہ ترین