• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن لندن کے ملازمین نے ایمانداری کی مثال قائم کردی

لندن (راجہ فیض سلطان )قومی ایئر لائن لندن کے ملازمین نے فرائض اور ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی، پی کے 786 سے محمد اشرف برٹش پاکستانی مسافر لندن سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا، مسافر نے جہاز میں سوار ہونے سےقبل شکایت کی کہ اس کا ہینڈ بیگ کھو گیا ہے، ایئرپورٹ سیکورٹی اور قومی ایئر لائن کے ملازمین نے مسافر کے سامان کی تلاش شروع کر دی، تلاش کے باوجود ہینڈ بیگ نہ ملا اور مسافر پریشانی کے عالم میں اسلام آباد روانہ ہوگیا پی آئی اے لندن کے اسٹیشن مینجر ایاز خان اور محمد نوید قریشی نے مسافر کا ہینڈ بیگ پی آئی اے کاؤنٹر سے ڈھونڈ نکالا، بیگ میں سیونگ سرٹیفکیٹ اور اہم دستاویزات موجود تھیں، قومی ائیر لائن لندن کےحکام نے فلائیٹ کپتان کے ذریعے مسافر کو سامان ملنے کی اطلاع پہنچائی، مسافر محمد اشرف نے پی آئی اے اور ان کے عملہ کی تعریف کی اور بتایا سیونگ سرٹیفکیٹ تین کروڑ مالیت کے تھے، پی آئی اے کی سروس اور ملازمین کی فرض شناسی اور ایمانداری قابل ستائش ہے، مسافر محمد اشرف کا بیگ کل اسلام آباد کی پرواز سے بھیجا جائے گا-
تازہ ترین