• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وسیم اخترچوہدریOPC ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا اعلان کریں گے

لندن (پ ر)ترجمان او پی سی نعیم نقشبندی کے مطابق اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے وائس چئیرمین وسیم اخترچوہدری تین روزہ دورہ برطانیہ کے دوران تارکین وطن کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے اوورسیز کمیشن کی برطانیہ کیلئے ایڈوائزری کونسل کے ممبران کا اعلان کرینگے۔ اس حوالے سے آج مانچسٹر کےایک مقامی ہوٹل میں او پی سی اوورسیز آرگنائزنگ کمیٹی کے اوورسیز کنوینر مخدوم طارق محمودالحسن کی میزبانی میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا، جس کی صدارت وائس چئیرمین اوپی سی حکومت پنجاب وسیم اختر چوہدری کرینگے، جبکہ ترجمان بزنس اینڈ انوسٹمنٹ وزیر اعظم پاکستان صاحبزادہ جہانگیر اور برطانیہ کی ممتاز کاروباری شخصیت انیل مسرت مہمان خصوصی ہونگے۔ ٹاؤن مئیرز، کونسلرز ، پروفیشنلز ، پی ٹی آئی کے صدر شرجیل ملک ، آصف خان، ڈبلیوکاپ، او پی ڈبلیو سی اور دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں کی بڑی تعداد شرکت کریگی۔ دورہ کے دوران وسیم چوہدری او پی سی کی بطور ادارہ ایک سالہ کارکردگی ، پولیس ، ریوینیو،جوڈیشری معاملات کے حوالے سے او پی سی کے پلیٹ فارم اور وسیم اختر چوہدری کی انتھک محنت اور تخلیقی کاوشوں سے لائی جانیوالی مثبت تبدیلیوں پر میڈیا اور کمیونٹی کو بریفنگ دیںگے۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد برٹش مئیرز اور کونسلرز کے وفود سےخصوصی ملاقاتیں بھی کرینگے۔ پروفیشنلز فورم ،وکلاء اور کرسچئین کمیونٹی کے وفود سے ملاقاتیں بھی دورہ کا حصہ ہیں۔
تازہ ترین