• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے پاکستانیوں سے دعاؤں کی اپیل

برسلز(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر حاجی پرویز اقبال نے قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لئے پاکستانیوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف اہل پاکستان کے لئے بے مثال مسیحا ہیں۔ان جیسا قائد ملنا مشکل ہے حاجی پرویز اقبال نے کہا کہ آئے روز میاں نواز شریف کی صحت خراب ہونا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے جتنی جلدی ممکن ہو ان کااچھی سے اچھی سہولیات کے ساتھ علاج معالجہ کروانا چاہیے میاں نوازشریف کو علاج معالجے کی مناسبت اور بروقت عدم ادائیگی کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی ہے۔ انھوں نےکہا کہ میاں محمد نواز شریف کو نہ کردہ جرائم کی سزا دی جارہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ میاں نواز شریف جلد صحتیاب ہوکر ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے۔ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والے ان کی صحت کے لیے دعاگو ہیں۔
تازہ ترین