لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کیخلاف دائر درخواست پر کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدرقمر زمان کائرہ کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور کمشنر اسلام آباد ملاقات کی اجازت دینے کی مجاز اتھارٹی ہیں۔عدالت نے کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔