اسلام آباد ( پرویز شوکت /نمائندہ جنگ ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کو ختم کرنے اور ملک بھر کی شاہراوں کو بند کرنے فیصلہ رہبر کمیٹی کو اعتماد میں لئے بغیر کیا جس کی وجہ سے رہبر کمیٹی میں شامل بعض جماعتیں مولانا سے ناراض ہو گئی ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ساتھ چھوڑنے کی وجہ سے شدید برہم ہیں جس کا اظہار انہوں نے رہبر کمیٹی کے اجلاسوں میں بھی کیا ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کسی اتحادی جماعت سے مشورہ کئے بغیر کیا مولانا فضل الرحمٰن نے بعض رہنمائوں کا کہنا ہے کہ جب تمام اقدامات اور مین پاور کا اہتمام جے یو آئی نے ہی کرنا ہے تو پھر ہم کسی اور سے مشورہ کیوں کریں۔