• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطس، پاکستان دنیامیں سرِفہرست 10ممالک میں شامل ہے، رپورٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر بین الاقوامی ذیابیطس فیڈریشن نے نئے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں ۔آئی ڈی ایف ذیابیطس اٹلس کے نویں ایڈیشن میں شائع ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ذیابیطس کے پھیلاؤ میں پاکستان دنیامیں سرِفہرست 10ممالک میں شامل ہوچکا ہے۔رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ذیابیطس کا پھیلاؤ17.1 فیصدتک جاپہنچا ہے جو اس سے پہلے شائع ہونے والے اعدادوشمار کے مقابلے میں 148فیصد زیادہ ہے۔2019میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ملک میں 19ملین سے زائد ذیابیطس کے مریض بن چکے ہیں جس سے انہیں جان لیوا پیچیدگیا لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ان 19ملین میں سے 8.5ملین غیر تشخیص شدہ ہیں جس کے نتیجے میں ان کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ایک اندازے کے مطابق عالمی سطح پر 2017کے مقابلے میں 38ملین زائد بالغ افراد ذیابیطس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ463ملین بالغ افرادذیابیطس کے ساتھ زندگی گذار رہے ہیں جن میں سے 90فیصد سے زائد افراد ٹائپ 2ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ان افراد میں سے 55 فیصد مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں بستے ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاشرتی،معاشی، آبادیاتی، ماحولیاتی اور جینیاتی جیسے عوامل کی وجہ سے ٹائپ 2ذیابیطس کے مریضوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

تازہ ترین