• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی لینے کے بہانے گھر میں ڈاکہ چوری سمیت متعدد وارداتوں میں شہری لٹ گئے

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری چار گاڑیوں، دو موٹرسائیکلوں، طلائی زیورات اور نقدی سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ بنگش کالونی میں دوموٹرسائیکلوں پرسوارتین مسلح ڈاکوگن پوائنٹ پرطاہرہ پروین سے تین طلائی کڑےاورچھ چوڑیاں چھین کرفرار ہو گئے۔ تھانہ ویسٹریج کو عبدالرشیدنئیرنے بتایاکہ میرے گھریلو ملازم طاہر نے اپنے ماموں محمد آصف کے ساتھ مل کر دھوکہ دہی سے میرے گھر سے 34 لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز خوردبرد کر لئے۔ خواجہ سراؤں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے دو ملزموں کو راولپنڈی پولیس نے گرفتارکر لیا۔ ایس پی راول آصف مسعود نے سی پی او فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ بنی پولیس نے راولپنڈی میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے ’’555‘‘ گینگ سے تعلق رکھنے والے شعیب عرف شیرا اور ’’313‘‘ گینگ کے سراج خان عرف ساجو کوگرفتارکرلیا ،دونوں ملزم دیگر ساتھی ملزموں کے ہمراہ ڈانس پارٹیوں سے واپس آنیوالے خواجہ سراؤں کو ٹارگٹ کر کے لوٹتے تھے ،ملزمان ڈکیتی کے دوران خواجہ سراؤں کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے ویڈیوز و تصاویر بنا کر بھی اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے۔ تھانہ سٹی کو عامر ریاض نے بتایا کہ دوران سفر نامعلوم شخص نے ایک لاکھ روپے نکال لیے ۔تھانہ صادق آبادکو سید عابد حسین نے بتایا کہ کال سن رہا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوارموبائل چھین کر فرار ہوگئے ۔تھانہ آراے بازارکو شبیراحمدنے بتایا کہ چورگھر سے طلائی زیورات،ساڑھے 13 لاکھ روپے لے گئے، چیکوں سے بھی ایک لاکھ روپے نکلوائے۔تھانہ ائرپورٹ کو شہزاداحمد نے بتایا کہ چور میرے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ70ہزارروپے ،ایل سی ڈی،گاڑی ودیگر کاغذات لے گئے۔تھانہ جاتلی کو عبدالرحمن نے بتایا کہ 4 افرادنے گھر کا گیٹ پانی لینے کے بہانے کھٹکھٹایا، دو افراد اندر داخل ہو کر اسلحہ کی نو ک پر ایک لاکھ 93ہزار روپے ، 8تولے سونا اور 3 موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔دریں اثناء تھانہ نون کے علاقے میں قاسم خان سے نقدی چھین لی گئی جبکہ کھنہ کے علاقے میں محمد احمد کا موبائل اڑا لیا گیا ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے پاکستان ٹائون سے محمد نواز کا موٹر سائیکل ایس جی ایم 4934 چوری ہو گیا۔ تھانہ رمنا پولیس کو احسان نے بتایاکہ 30 لاکھ روپے میں پلاٹ فروخت کیا،ملزم نے رقم نہیں د ی اور پلاٹ پر قبضہ کر لیا۔ لاکھوں کے چیک بھی ڈس آنر ہو گئے۔
تازہ ترین