• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈ ینگی کے67نئےمر یض ہسپتالوں میں دا خل،62ڈ سچارج

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے، خصوصی نمائندہ) انتظا میہ و محکمہ صحت کی مشتر کہ کو ششوں سے ڈینگی مریضوں کی تعداد میں نما یاں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ راولپنڈی کے سرکاری و پرا ئیو یٹ ہسپتالوں میں ڈ ینگی کے132مشتبہ مر یض دا خل ہیں جن میں سے 79کنفرم کیسز ہیں۔ گز شتہ چو بیس گھنٹوں میں ڈ ینگی کے67مر یض دا خل ہو ئے ہیں اور62 علاج معا لجے کے بعد ڈ سچا رج ہو ئے۔ اب تک ڈ ینگی ایکٹ میں خلاف ور زی کے مرتکب 3671 لوگوں کو نوٹس د یئے گئے۔اس بات کا اظہار صو با ئی و ز یر صحت ڈا کٹر یا سمین را شد کی سر برا ہی میں و یڈ یو لنک کے ذ ر یعے ہفتہ وار انسداد ڈینگی مہم کے جائزہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کیا۔ گزشتہ روز بے نظیر ہسپتال میں 37مریض داخل تھے، گزشتہ 24گھنٹوں میں 11نئے مریض داخل جبکہ 14 ڈسچارج ہو ئے۔ ہولی فیملی ہسپتال میں 60مریض داخل تھے، 34 نئے مریض داخل، 29مریض ڈسچارج ہوئے۔ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں گزشتہ روز38ڈینگی کے مریض داخل تھے،7 مریض ڈسچارج ہو ئے۔
تازہ ترین