• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکی مالکان نے بھی آٹے قیمت 5روپے کلوبڑھا دی

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)سبزی و پھل فروشوں کے بعد آٹا چکی مالکان نے بھی قیمت 5روپے کلو بڑھا دی ہے اور فی کلو آٹا60روپے کا کردیا ہے۔دوسری طرف ٹماٹر کی قیمت مزید بڑھ کر 250/275روپے ہوگئی ہے۔شملہ مرچ280روپے کلو، ادرک 480 روپے کلو،لہسن320روپے کلوپیاز 100روپے کلو،مٹر 120 روپے اور بھنڈی 100 روپے کلو رہی۔ساگ اور پالک فی گڈی 40 روپے،شلجم اور گاجریں فی کلو 60روپے،گھیا کدو 80روپے، چقندر100روپے کلو،پھلوں میں فروٹر 120/150 روپے درجن، سیب 150 روپے کلو، کیلا80روپے درجن، انگور 200روپے کلو اور جاپانی پھل 100روپے کلو بیچا گیا۔ برائلر زندہ پولٹری 140روپے کلو اور شیور انڈوں کی قیمت بھی کم ہوکر 106روپے درجن ہوگئی ۔وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے نئے قانون کا اطلاق کر دیا ہے ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف دفعہ 144کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پی ڈبلیو ڈی روڈ پر بدھ کو بھی ٹماٹر 240 ,شملہ مرچ 260, آلو 55 ,پیاز 96 ,لہسن 300 اور ادرک 400 روپےکلو گرام فروخت ہوتا رہا۔ امرود 140, انار 200, کیلا 100, جاپانی پھل120, سیب کالا کلو200 اورسیب سفید140 روپےفی کلو گرام فروخت ہوا۔
تازہ ترین