• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے چار خواتین سمیت 5افراد ا غواء

اسلام آباد، راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر ) جڑواں شہروں سے چار خواتین سمیت 5افراد ا غواء ہو گئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقے نواز ٹائون میں محمد ارشد کی 19 سالہ بیٹی کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے آئی ایٹ تھری سے محمد یوسف کے 11 سالہ بیٹے محمد وقاص کو اغوا کر لیا گیا جو بعد ازاں مل گیاجبکہ تھانہ نون کے علاقے جھنگی سیداں سے گلزار احمد کی دس سالہ بھانجی ( ف )کو اغوا کر لیا گیا۔تھانہ صادق آبادکو اسد محمود نے بتایا کہ اس کی بھتیجی (الف) عمر 17سال بازار گئی جس کو نادیہ،وسیم اکرم،سجاد،اور نعیم نے اغواء کر لیا۔تھانہ ائرپورٹ کو عبدالقدیر ناصرنے بتایا کہ اس کی 50سالہ بیوی (ن) نے اپنے نمبرسے مجھےکال کرکے کہاکہ میں نے گھر فروخت کردیاہے انکوقبضہ دے دینا۔ میں گھر گیاتو میرے کرایہ دار دانش نے بتایاکہ 3نوجوان آئے تھے جنہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مکان فیضان پراپرٹی ڈیلرکی معرفت خریدلیاہے مکان خالی کرواور ان میں سے ایک نے اپنا نام فرحان بتایا ۔ مدعی نے پولیس کوبتایاکہ میری بیوی کو مذکورہ تینوں ملزموں نے بلیک میل کرکے اغواء کرلیاہے۔
تازہ ترین