• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہنگ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان قتل

لاہور(کرائم رپورٹر سے)چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 25 سالہ نوجوان کو قتل کردیا ۔کمبوہ کالونی کا رہائشی فقیر حسین گھر کے پاس واقع بازار میں دودھ کی دکان کرتا تھا گزشتہ روز وہ دکان کے قریب کھڑا تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے موبائل پر فون کرکے باہر بلایا اور اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق مقتول کے موبائل کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین