• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بار کونسل کی لاء گیٹ ٹیسٹ میں ناکام امیدواروں کو ہدایت

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان بار کونسل کے اعلامیہ کے مطا بق ان تمام امیدواروں کو جو وکالت کے لا ئسنس حاصل کرنے کے خواہشمند اورہائر ایجوکیشن کی طرف سے منعقدہ پچھلے لاء گیٹ ٹیسٹ میں کامیابی یعنی 50فیصد مارکس حاصل نہ کرسکے تھے اب پاکستان بارکونسل کے مراسلے کی روشنی میں ان تمام ناکام امیدواروں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے اسپیشل لاء گیٹ ٹیسٹ میں دوبارہ رجسٹریشن کروائیںتاکہ بار کونسل سے لا ئسنس حاصل کرنے میں کوئی دشواری نہ ہو۔ لاء گیٹ کے ٹیسٹ کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر کی گئی ہے اور ٹیسٹ کا انعقاد 8 دسمبر کو ملک بھر کے مختلف شہروں میں ہوگا۔
تازہ ترین