• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمال مشرقی بلوچستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کاامکان

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)شمال مشرقی بلوچستان میں آج چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہےگذشتہ 24 گھنٹےکے دوران کوئٹہ میں چند مقامات پربارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت2، بارکھان11، دالبندین2، گوادر15،قلات صفر، خضدار8، لسبیلہ15، نوکنڈی8، سبی12، تربت12، ژوب8، اور زیارت میں منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بلوچستان کے سرد علاقوں کوئٹہ ،ژوب،شیرانی،موسیٰ خیل،پشین،زیارت ،قلات، اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کاامکان ہے جبکہ لسبیلہ، آواران ،خاران ،پنجگور،دالبندین خضدار ،سوراب،بولان ،جھل مگسی،نصیرآباد،سبی،ہرنائی ، بارکھان،کوہلو،لورالائی اور دکی میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
تازہ ترین