• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا سینڈیکٹ کی4سیٹوں پر پولنگ آج ہوگی

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا سینڈیکٹ کی پروفیسر،ایسوسی ایٹ پروفیسر ،اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار کی 4سیٹوں پر پولنگ آج ہوگی،پروفیسر کی سیٹ پر یوٹی ایف کی جانب سےڈاکٹر عبدالقدوس صہیب اور ڈاکٹر جاوید مقابلے پر ہیں اسی طرح بزوٹا کی جانب سے پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹراکبر انجم اور ڈاکٹر عابد کھرل امیدوار ہیں،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر عابد کھرل آج پولنگ سے پہلے ڈاکٹر اکبر انجم کے حق میں دستبردار ہوجائیں گے،دوسری طرف یوٹی ایف کی جانب سے بھی پروفیسر کی سیٹ پر 2 امیدواروں کا الیکشن لڑنا ان کے ووٹروں کے لئے سوالیہ نشان ہے، بعض حلقوں کا یہ کہنا ہے کہ پروفیسر کی سیٹ پر 2 امیدواریوٹی ایف کی انتخابی حکمت عملیکا حصہ ہے،علاوہ ازیںایسوسی ایٹ پروفیسر کی سیٹ پر یوٹی ایف کے ڈاکٹر ریاض اوربزوٹا کے ڈاکٹر ریحان صادق کے درمیان مقابلہ ہوگا ،اسسٹنٹ پروفیسر کی سیٹ پر ڈاکٹر سیرت فاطمہ کا تعلق یوٹی ایف سے اور ڈاکٹر جویریہ عباس کا تعلق بزوٹا سے ہے،جب کہ لیکچرر کی سیٹ پریوٹی ایف کےڈاکٹر عثمان علی اور بزوٹا کےیوسف رضا مد مقابل ہونگے ،پروفیسر کے لئے 50 ،ایسوسی ایٹ کے لئے 65 ،اسسٹنٹ پروفیسر 200 اور لیکچرر کے لئے 130 ووٹرزالیکشن میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے،پولنگ صبح 10بجے سے لے کر شام 4بجے تک یونیورسٹی کمیٹی روم میں ہوگی۔
تازہ ترین