• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں نجی ہائوسنگ سکیم کو گیس کی فراہمی کیلئے دائررٹ پرفیصلہ محفوظ

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس احمدعلی پرمشتمل بنچ نے رنگ روڈ پشاورمیں واقع نجی ہائوسنگ سکیم کو قدرتی گیس کی فراہمی کیلئے دائررٹ پرفیصلہ محفوظ کرلیاہے عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے گذشتہ روز الحرم ماڈل ٹائون کی جانب سے اشفاق دائودزئی ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائررٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذارنے نجی ہائو سنگ سکیم تیارکی ہے جس کے لئے ضلع کونسل سمیت متعلقہ حکام سے این او سی حاصل کرچکے ہیں اورسپریم کورٹ کے حکم پرتمام امورکاآڈٹ بھی ہوچکاہے اورہائوسنگ سکیم کلیئرہے اس کے باوجود گیس حکام گیس فراہم نہیں کررہے ہیں عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پر رٹ پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
تازہ ترین