کراچی کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی شام بونداباندی ہوئی، جس کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں۔
شہر کے جن علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ان میں ٹاور، آئی آئی چند ریگر روڈ، میٹروپول، ملیر، صدر، سولجر بازار، بوٹ بیسن اور اطراف کے علاقے شامل ہیں۔
ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ ادارے نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی شہر میں کل ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شمال مشرق سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار30 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔
دوسری جانب کراچی میں کوئٹہ کی سرد ہوائیں چلنے سے موسم میں خنکی آگئی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران مطلع جزوی آبر آلود، موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صحرائی ہوائیں چلنے سے فضا میں مٹی کے ذرات موجود ہیں، جس کے باعث شہر کا موسم گرد آلود ہے، اور حد نگاہ بھی متاثرہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازکے مطابق ایران کے راستے بارش برسانے والا مغربی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے۔
کراچی میں کل دن میں ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ 16 نومبر کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ ہوجائے گا۔