آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تاوان نہ دینے کا فیصلہ نواز شریف کا ہے، خواجہ آصف

کرسی پر نظر رکھنے کا بیان دینے والے اپنا گراف اوپر کرنا چاہتے ہیں، خواجہ آصف


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے سات ارب روپے کے بانڈ کی شرط نہ ماننا سو فیصد نواز شریف کا فیصلہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے فواد چودھری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ نواز شریف کو والدہ، ڈاکٹرز اور اہل خانہ نے علاج کے لئے آمادہ کیا تھا مگر حکومتی شرط کے بعد انہوں نے انکار کردیا۔

خواجہ آصف نےکہا کہ پارٹی نواز شریف کے اس فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ کوئی تاوان ادا کرنے کے حق میں نہیں ہے۔ کرسی پر نظر رکھنے کا بیان دینے والے اپنا گراف اوپر کرنا چاہتے ہیں۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی کے ساتھ جو کھیل کھیلا جا رہا ہے اس کو نواز شریف نے مات دے دی اور وہ کسی قسم کا تاوان دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی ضمانت ہے اور مچلکے بھی بھرے ہوئے تو کس بات کے پیسے دیں۔

واضح رہے کہ فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ نواز شریف کی جان کو مسلم لیگ ن کی قیادت اور اُن کے گھر والوں سےخطرہ ہے جبکہ وہ جیل میں زیادہ محفوظ تھے۔ مسلم لیگ (ن) میں شہباز شریف، مریم اور احسن اقبال میں قیادت کے لیے جنگ چل رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید