• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکاٹ لینڈ میں اسکول کے بچوں کو فلو ویکسین دینے میں تاخیر

لندن (پی اے) سکاٹ لینڈ بھر میں ہزاروں بچوں کو پرائمری سکولوں میں اپنی فلو ویکسینیشن میں تاخیر کا سامنا ہے۔ سکاٹش ہیلتھ بورڈز نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ فلو کے پروگرام میں تاخیر ہو رہی ہے اور متعدد سیشنز ری شیڈول کئے گئے ہیں۔ خدشات کا سامنا کرنے والے اور کم عمر بچوں ترجیح دی جارہی ہے۔ پی4۔7 شاگردوں کو انتہائی تاخیر کا سامنا ہے۔ برطانیہ بھر میں ناک کے سپرے ’’فلوئنزہ ٹیٹرا‘‘ کی قلت کا مطلب یہ ہے کہ ہیلتھ بورڈز کو ضرورت کے مطابق ویکسین نہیں مل رہی ہے۔ سکاٹ لینڈ میں فلو کے خلاف ویکسین دینے کے پروگرام کا آغاز اکتوبر سے ہوا تھا، جس کے تحت روائتی طور پر دسمبر، جنوری اور فروری تک ویکسین دی جاتی ہے۔ تمام سکاٹش پرائمری سکولوں میں فی الوقت ویکسین دینے کی ضرورت ہے، تاہم بعض کو تاخیر کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ بتانا مشکل ہے کہ کتنے بچے متاثر ہوئے ہیں، تاہم سکاٹ لینڈ میں 14 سکول بورڈز میں سے 12 نے تاخیر کی شکایت کی ہے۔ ہیلتھ بورڈ سکاٹش حکومت کی ہدایت پر عمل کر رہا ہے کہ دو سے پانچ سال تک کے بچوں کو ترجیح دی جائے۔ این ایچ ایس گرامپین نے تخمینہ لگایا ہے کہ 163 سکولوں میں ویکسینیشن کو تاخیر کا سامنا ہے، جس کا مطلب یہ ہوا کہ اس ریجن میں 27000 بچوں کو تاخیر کا سامنا کرنا ہوگا۔
تازہ ترین