• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے، کچے مکانات متاثر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس

لاہور(جنگ نیوز/ایجنسیاں)اسلام آباد اورخیبرپختونخوا کے کئی شہر زلزلے سے لرز اٹھے،زلزلے کے جھٹکوں سےبعض کچے مکانات متاثر ہوئے،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں زلزلے سے خوفزدہ لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، کی شدت 4 ریکارڈ ، گہرائی 96 کلو میٹر ، مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا،جیونیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشار سمیت سوات، لوئر دیر، شانگلہ، بونیر، دیر اپر اور لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ چترال، ایبٹ آباد، ملاکنڈ اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور مری سمیت گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔خیبرپختونخوا کے ان علاقوں میں ایک ماہ کے دوران چھٹی مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی گہرائی 96 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین