• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

84 ایم این ایز نواز شریف کے ضامن، خواجہ آصف، جان پیاری ہے یا مال؟ مراد سعید

قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف واپس آئیں گے، خواجہ آصف


اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے حکومتی شرائط پر شدید تنقید کی ہے۔

اپوزیشن رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ قسم اٹھا کر کہتا ہوں نواز شریف واپس آئیں گے، ن لیگ کے 84 ارکان ضمانت دیتے ہیں نواز شریف واپس آئیں گے‘ صرف ان کی توہین کیلئے 7 ارب کی ضمانت مانگی جارہی ہے‘ حکمراں بدلے کی آگ میں جل رہے ہیں‘ نواز شریف کوکچھ ہوا تو قیمت یہاں بھی ادا کریں گے اور آگے چل کر بھی۔

خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ آپ سے گزارش ہے آپ کو نوازشریف کی جان پیاری ہے یا مال؟ ہم نے کوئی ذاتی انتقام نہیں لیا، نوازشریف کو سزا عدالت نے دی، کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

انہوں نے ووٹ کو عزت دو کی بات کی ہمارا نعرہ ہے ، ووٹ نہیں ووٹر کو عزت دو ، اس ووٹر کو عزت دو جس کو 2 وقت کی روٹی نہیں مل رہی، کار کے کی طرح ریکوڈیک کیس میں بھی قوم کو خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ جلد اس حوالے سے بھی اچھی خبر ملے گی۔

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کررہے تھے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے انتقام اور بدلہ لینے کی پالیسی پر عمل کیا ہے۔

تازہ ترین