• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نواز کی صحت، ن لیگ اور پی ٹی آئی سیاست کر رہی ہیں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی نیوز) شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاکہ نواز کی صحت پر ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں ہی سیاست کر رہی ہیں، مظہر عباس، ارشاد بھٹی نے کہاکہ حکومت نواز کو جانے دے، اگر وہ واپس نہ آئے تو انکی سیاست ختم ہوجائیگی.

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر  تجزیہ کاروں کا اظہار خیال


اس سلسلے میں حامد میر، منیب فاروق، سلیم صافی،فیصل جاوید و دیگر نے بھی شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر اظہار خیال کیا۔

تفصیلات کےمطابق تجریہ کار مظہر عباس نے کہاہےکہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جو ہیلتھ کارڈ کھیلا جارہا ہے وہ بڑا افسوسناک ہے، میں یہ نہیں سمجھتا کہ سیاسی لوگ علاج کرانے ملک سے باہر جائیں لیکن اس وقت جو صورتحال ہے وہ تشویشناک ہے۔

ایک چیز تو ظاہر ہے وہ عدالت جارہے ہیں،2 رکنی بینچ بھی تشکیل پا گیا ہے وہیں آخری فیصلہ ہوگا، جس طریقے سے بانڈ رکھوانے کی بات ہورہی ہے، انڈر ٹیکنگ کی بات ہو رہی ہے یا تو اسے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیس نہ کہا جائے یہ نہ کہا جائےکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 4ہفتے کا ون ٹائم ریلیف دیا جارہا ہے۔

تازہ ترین