• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشرے کے ناسوروں کو ہر صورت نکیل ڈالیں گے:آرپی او

ملتان،وہاڑی(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) آرپی اووسیم احمد خان نے گزشتہ روز ضلع وہاڑی کا دورہ کیا۔آر پی او کی وہاڑی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ان کو سلامی دی۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے آر پی او کو محکمہ کی کارکردگی پر بریفننگ دی۔آر پی او نے خدمت مرکز،ڈرائیو نگ لائسنس برانچ سمیت دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پولیس سربراہوں پرزوردیاکہ کھلی کچہریوں کے ذریعے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سنیں تاکہ محکمے کا امیج بہتر ہوسکے۔اس موقع پر آر پی او نے ڈی پی او آفس میں آئے سائلین کے مسائل بھی سنےآر پی او نے ایک شہری کی شکایت پر تھانہ دانیوال کے اے ایس آئی کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔کرائم کنٹرول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کیلئے خطرہ بننے والے معاشرے کے ناسوروں کو ہر صورت قانون کی نکیل ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی شرح میں واضح کمی نہ ہوئی تو متعلقہ سرکل افسر اور تھانیدار کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وسیم احمد خان نے کہا کہ وہاڑی میں 6 تھانوں کی عمارات اپ گریڈ کی جارہی ہیں جس میں سیف سٹی سمیت مختلف سروسز بھی فراہم کی جائیں گی۔
تازہ ترین