آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مسلمانوں نے ناموس رسالت پر مرمٹنے کا تہیہ کر لیا ہے‘ علامہ محمد اقدس

پشاور(نمائندہ خصوصی)جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پیر سید عبید اللہ شاہ باچا سید پنجوخیل کی نگرانی میں اکبر پورہ اور نواحی علاقوں میں چالیس مقامات پر اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں جامع مسجد بیرون سیدان اکبر پورہ میں ممتاز عالم دین مولانا حمزہ خان اور تنظیم اہل سنت والجماعت کے رہنما سید محسن شاہ باچا کی نگرانی اور پیر سید عبید اللہ شاہ باچا کی صدارت میں خصوصی اجتماع ہوا۔فضا عاشقان رسول کی آمد مصطفی و مرحبا لبیک یارسول اللہ غلام رسول میں موت بھی قبول ہے اور ناموس رسالت پر جان بھی قربانی ہے کے زور دار نعروں سے گونج اٹھا۔ ممتاز عالم دین حضرت علامہ محمد اقدس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے ناموس رسالت پر مرمٹنے کا تہیہ کر لیا ہے اسلام کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا جبکہ اسلام کی سربلندی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

پشاور سے مزید