• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا


وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کیا ہے جس میں نوازشریف کی صحت، ای سی ایل سے نام نکالنے اور جے یو آئی (ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں معیشت، پارلیمانی امور اور مہنگائی سے متعلق معاملات پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس حوالے سے کور کمیٹی میں مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ کچھ نئے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے پرانے وزراء کو فارغ کیا جائے گا۔

تازہ ترین