• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پر پھر حملہ، 2اہلکار شہید 5 زخمی

کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پر پھر حملہ، 2اہلکار شہید 5 زخمی


کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا بلیلی کے قریب ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 8 سے 9 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، جو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آنے پر پھٹ گیا۔

دھماکے کے بعد ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرانا شروع کردیے ہیں۔

تازہ ترین