کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کےخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق 2 اہلیہ، بیٹے، داماد اور صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، نیب حکام نے بتایا کہ ملزمان کےخلاف انکوائری مکمل کرنے کیلیے مزید مہلت درکار ہے لہذا وقت دیا جائے،عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کیلیے 16 جنوری تک مہلت دیتے ہوئے صوبائی وزیر سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔