• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا شام میں داعش کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

واشنگٹن(جنگ نیوز )امریکہ نے داعش کے خاتمے کی خاطر لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے اتحادیوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جنگجوؤں اور عراق اور شام میں تعمیر نو کے حوالے سے زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔اس سلسلے میں، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے داعش کو شکست دینے کیلئے عالمی کولیشن کے وزرائے خارجہ سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کی، جس کے دوران آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیا گیا۔خصوصی امریکی افواج کی طرف سے گذشتہ ماہ شام میں داعش کے رہنما ابو بکر البغدادی کو ہلاک کرنے اور اس سے قبل مارچ میں داعش کی خود ساختہ خلافت کے آخری مضبوط گڑھ کو آزاد کرا لینے کی کامیابیوں کے تناظر میں وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ داعش کو شکست دینے کی خاطر وجود میں آنے والا عالمی اتحاد اس صدی کی سب سے اہم کثیر جہتی کوششوں میں سے ایک ہے۔وزیر خارجہ پومپیو کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک جہادی سوچ کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

تازہ ترین