اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ضلع صوابی کے علاقہ میں 14؍سالہ لڑکے کیساتھ زیادتی کے ملزم حبیب اللہ کی پشاور ہائیکورٹ سے ہونے والی ضمانت کیخلاف مدعی مقدمہ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل خارج کردی جبکہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بعض علاقوں میں اپنی ہی بچی کو قتل کرکے دشمن کی لاش کیساتھ رکھ دیا جاتا ہے ،بچیوں کو قتل کرکے اسےکاروکاری کا نام دیدیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے جمعہ کے روز ملزم حبیب اللہ کی ضمانت کے خلاف مدعی کی اپیل کی سماعت کی تو فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لیا ۔