لاہور(نمائندہ خصوصی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے ن لیگ کے اراکین اسمبلی کی جانب سے قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی ن لیگ کے تحفظات پر وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کریں گے اورلیگی رہنمائوں کے مستعفی ہونے سے پیدا ہونے والے مسائل پر بھی مشاورت کی جائے گی۔