آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور، قومی گیمز کی اختتامی تقریب آج ہوگی

آرمی نے واپڈا کو تین صفر سےشکست دے دی


پشاور میں جاری قومی گیمز کی اختتامی تقریب آج منعقد کی جائے گی۔

پشاور میں جاری33 ویں نیشنل گیمز آخری مرحلے میں داخل ہو گئے، دفاعی چیمپئن پاک آرمی کا پہلی پوزشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ واپڈا دوسرے نمبر پر ہے۔

گزشتہ روز نیشنل گیمز کے ویمن ہاکی ایونٹ کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا، شاندار فتح پر کھلاڑیوں نے جشن منایا اور خوشی کا بھرپور اظہار کیا۔

خواتین والی بال کا سنسنی خیز فائنل آرمی اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں آرمی نے واپڈا کو تین صفر سےشکست  دے دی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید