آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

خاتون وکیل سے حلف لیتے ہوئے جج کا انوکھا اقدام

خاتون وکیل سے حلف لیتے ہوئے جج کا انوکھا اقدام


امریکا میں جج نے خاتون وکیل سے حلف لیتے ہوئے وکیل کا شیر خوار بچہ اپنے گود میں اُٹھایا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک خاتون وکیل کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں حلف لینے والے جج نے خاتون کا بچہ گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکا کی ریاست ٹینیسی کی اپیل کورٹ کے جج رچرڈز ڈنکنز نے ٹینیسی بار کی وکیل جولیانا لامر ٹینیسی سے حلف لیتے ہوئے اُن کے ایک سالہ بیٹے کو بھی گود میں لیا ہوا ہے۔

خاتون وکیل جولیانا لامر نے بتایا کہ میرے بچے کو گود میں تھامنے کی ذمہ داری جج ڈنکنز نے لے لی اور انہوں نے حلف لیتے وقت میرے بچے کو اپنی گود میں تھام لیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جج ڈنکنز کے اس عمل کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید