• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا مسئلہ انسانی اور قانونی ہے سیاسی نہ بنایا جائے، فردوس عاشق

نوازشریف کا مسئلہ انسانی اور قانونی ہے سیاسی نہ بنایا جائے، فردوس عاشق


وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوازشریف کا مسئلہ انسانی اور قانونی ہے، اسے سیاسی نہ بنایا جائے، سیاسی حریف سیاسی میدان میں پنجہ آزمائی کرتے رہتے ہیں۔

نواز شریف کے بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور اٹارنی جنرل انور منصور خان نے اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اپنے ترجمانوں کو نوازشریف کی صحت پر بیان دینے سے منع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نیت پر بے بنیاد شک کیا گیا، انڈیمنٹی بانڈ شریف خاندان کے سابق ٹریک ریکارڈ کی وجہ سے مانگا گیا، شریف خاندان کا ماضی سامنے ہے کہ معاہدہ کرکے گئے اور جھٹلاتے رہے۔

فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی طرف سے بہتان، الزام تراشی اور وزیراعظم کی کردار کشی کی گئی۔

اٹارنی جنرل انور منصور خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوازشریف کو ایک کیس میں سزا ہوئی ہے، 7 ارب روپے جرمانہ ہوا، اس کیس میں اپیل بھی کی گئی ہے، ابتدائی اسٹیج پر وہ فیصلہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی فیصلے حکومت نے کرنا تھے وہ کردیے گئے ہیں، وفاقی حکومت نے نوازشریف کے باہر جانے پر اعتراض نہیں کیا، حکومت نے کہا کہ کابینہ نے جس کی منظوری دی تھی وہ انڈیمنٹی ضروری ہے۔

تازہ ترین