• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمسٹرڈم کی مسجد میں پہلی بار لائوڈ اسپیکر سے اذان نشر

ایمسٹرڈیم(آئی این پی) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں پہلی بار مسجد کےلائوڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئیں۔تفصیلات کے مطابق ایمسٹر ڈیم کی بلیو مسجد میں لائوڈ اسپیکر سے اذان دی گئی جس پر اہل علاقہ کی جانب سے مثبت رویے کا اظہار کیا گیا۔مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم نامعلوم تخریب کاروں نے تاریں کاٹ دی تھیں ۔مسجد کے ترجمان نورالدین نے میڈیا کو بتایا کہ جب پہلی بار اذان کی آواز گونجی تو بعض لوگ مسجد کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنے لگے۔ارسولا ین نامی ایک مکین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اذان سنی ہے جس پر بڑی خوشی ہوئی اور وہ بہت اچھی لگی۔ایمسٹر ڈیم کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں واقع مساجد میں سے صرف 7 فیصد مساجد کے لائود اسپیکر پر اذان دی جاتی ہے اور آج پہلی بار دارالحکومت میں کسی مسجد کے لائوڈ اسپیکر سے اذان دی گئی ہے۔

تازہ ترین