• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویپنگ نے نوجوان کے پھیپھڑے تباہ کردیئے، مصنوعی تنفس سےجان بچائی گئی

لندن(پی اے) ویپنگ کے مضر اثرات کے باعث ایک لڑکے کو مصنوعی پھیپھڑے سے منسلک کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پھیپھڑوں میں تباہ کن ری ایکشن کے بعد اگر مصنوعی تنفس فراہم نہ کرتے تو لڑکا مر جاتا، ناٹنگم کے ایواین فشر کے پھیپھڑے ویپنگ کے باعث ناکارہ ہو گئے تھے، اور وہ سانس نہیں لے پا رہا تھا۔ ایواین نے بی بی سی کو بتایا کہ ای سگریٹس نے اس کی زندگی برباد کر دی اور وہ دوسرے نوجوانوں کو ویپنگ سے دور رہنے کی تاکید کرے گا، یوکے میں اگرچہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ ویپنگ تمباکو کی نسبت 95 فیصد محٖفوظ ہے، مگر ایواین کے ڈاکٹروں نے صاف کہ دیا ہے کہ ویپنگ محفوظ نہیں ہے، ایواین نے باکسنگ میں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کیلےئ سگریٹ نوشی ترک کرنی چاہی تو اس مقصد کیلئے اس نے 16 سال کی عمر میں ویپنگ شروع کر دی، اس سے سانس لینے میں تکلیف بڑھتی گئی بالآخر ناٹنگم کے کوئین میڈیکل سینٹر میں لائف سپورٹ سسٹم پر جا پڑا، ایواین کے جسم سے خون نکال کر اس سے کاربن ڈائی آکسائڈ نکالی گئی اور آکسیجن ملا کر خون واپس اس کے جسم میں داخل کیا گیا، 19 سالہ ایواین چھ ماہ کے تکلیف دہ علاج کے بعد اب اپنے پیروں پر چلنے کے قابل ہوا ہے، ایواین کا کہنا تھا کہ میری یہ حالت دیکھ کر بھی لڑکے میری بات نہیں سنتے اور ویپنگ میں مبتلا ہیں، ڈاکٹروں کا کہنا ہے ویپنگ کو ضرور ملامت کرنا چاہئے، ڈاکٹر بھٹ نے بتایا کہ ایواین کو ہائپرسینسےٹویٹی نیومونائٹس کی بیماری لاحق ہو گئی تھی جس نے اس کا امیون سسٹم بند کر دیا، سائسدانوں نے جب ایواین کے زیر استعمال ای سیگریٹس کو ٹیسٹ کیا تو پتا چلا کہ ان میں سے ایک امیون ری ایکشن پیدا کر رہا تھا، ڈاکٹرز نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ایواین کا کیس کوئی واحد کیس نہیں ہے جیسے جیسے ویپنگ کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ہی اس طرح کے کیسز سامنے آرہے ہیں، شفیلڈ چلڈرنز این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ہیمنت کلکرنی کا کہنا تھا کہ بچوں اور نوجوانوں پر شدید مضر اثرات کے باوجود حیرت کی بات ہے کہ یوکے میں ای سیگریٹس کی تشہیر کی جاری ہے، ورلڈ ہیلتھ اورگنائزیشن کہتی ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ای سیگریٹس نقصان دہ ہیں لہٰذا انہیں ریگولیشن میں لانا چاہئے۔

تازہ ترین