آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ایمسٹرڈیم میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے پہلی بار اذان دی گئی

ایمسٹرڈیم ( جنگ نیوز) ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں پہلی بار مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایمسٹرڈیم کی بلیو مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی گئی جس پر اہل علاقہ کی جانب سے مثبت رویےکا اظہار کیا گیا۔مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر نامعلوم تخریب کاروں نے تاریں کاٹ دی تھیں تاہم اس جمعہ 15 نومبر کو پہلی بار ایمسٹرڈیم کی کسی مسجد کے لائؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔مسجد کے ترجمان نورالدین نے میڈیا کو بتایا کہ جب پہلی بار اذان کی آواز گونجی تو بعض لوگ مسجد کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنے لگے۔ارسولاین نامی ایک مکین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اذان سنی ہے جس پر بڑی خوشی ہوئی اور وہ بہت اچھی لگی۔ایمسٹرڈیم کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں واقع مساجد میں سے صرف 7 فیصد مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جاتی ہے اور آج پہلی بار دارالحکومت میں کسی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔

یورپ سے سے مزید