آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جدید میزائل سسٹم ایس400 گھر میں سجانےکیلئے نہیں خریدے، ترکی

انقرہ(جنگ نیوز)ترکی نے کہا ہے کہ روس سے جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم ایس-400 سجا کر رکھنے کے لیے نہیں بلکہ استعمال کرنےکیلئے خریدے ہیں۔امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے دفاعی صنعت کے چیئرمین اسماعیل دیمر نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ملک اتنا جدید اور مہنگا دفاعی میزائل سسٹم شغل میلے کے لیے نہیں بلکہ استعمال کرنے کے لیے خریدتا ہے، ترکی بھی اس سسٹم کو اپنے دفاعی مقاصد کے حصول کے لیے استعمال کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں اسماعیل دیمر نے مزید کہا کہ روس سے میزائل سسٹم خریدنے پر امریکا کو ناراض ہونے کی ضرورت نہیں، دونوں ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات قائم ہیں اور ہم توازن برقرار رکھیں گے تاہم کسی ایک ملک سے معاہدے پر دوسرے ملک کو پرانے معاہدے منسوخ نہیں کرنا چاہیے۔ادھر صدر طیب اردگان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کے دو دن بعد واضح طور پر کہا تھا کہ روس سے ایس- 400 میزائل دفاعی نظام خریدنا بند نہیں کریں گے۔ دوسری جانب امریکا نے بھی روسی نظام کو اپنے ایف 35 لڑاکا طیاروں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے لڑاکا

پروگرام میں ترکی کی شرکت معطل کردی۔

دنیا بھر سے سے مزید

A PHP Error was encountered

Severity: Core Warning

Message: Module 'memcached' already loaded

Filename: Unknown

Line Number: 0

Backtrace: