• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی پالیسی بورڈ اجلاس، کارپوریٹ و سکیورٹیز قوانین کے جائزے کی ہدایت

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) سکیورٹیز اینڈایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ نے ایس ای سی پی کو کارپوریٹ و سکیورٹیز کے قوانین کا از سر نو جائزہ لے کر کاروباری آسانیاں فراہم کرنے کیلئے آسان و سہل ریگولیشنز ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے،اجلاس میں جنرل تکافل اکائونٹنگ ریگولیشنز، پروویژن مینیجر اینڈ آفیشل لیکوڈیٹرز ریگولیشنز ، کارپوریٹ بحالی کے ضوابط کی منظوری بھی دی گئی۔ بورڈ کا اجلاس ایس ای سی پی کے صدر دفتر میں بورڈ کےچیئرمین خالد مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جنرل تکافل اکائونٹنگ ریگولیشنز2019 ، پروویژن مینیجر اینڈ آفیشل لیکوڈیٹرز ریگولیشنز 2019 ، کارپوریٹ بحالی کے ضوابط 2019 کی منظوری دی گئی۔ اس کے علاوہ بورڈ نےکمپنیز ایکٹ کی دفعہ 225 کے تحت انٹرنیشنل ریگولیٹری سٹینڈرڈ 14 اور لائف انشورنسفیملی ونڈو تکافلکیلئے فنانشل رپوٹنگ اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل ایمپلائیمنٹ آرڈینس 1968 کے تحت ملازمین کی لازمی گروپ انشورنس کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔
تازہ ترین