• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے نے سرکاری محکموں،اداروں سے80کروڑ لینے ہیں، ڈی ایس

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان شعیب عادل نے کہا ہے کہ مختلف سرکاری محکموں اور اداروں کے ذمہ 80کروڑ روپے کے واجبات کو وصولی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے، ریلوے کراسنگ پر سگنل نصب کرنے کے کام کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ،یہ بات انہوں نے ریلوے افسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی،،ڈی ایس نے مزید کہا کہ ریلوے اراضی پر تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا،متعلقہ افسران تجاوزات کو یقینی بنائیں اس حوالے سے کسی بھی دبائو کو قبول نہ کیا جائے،انھوں نے کہا کہ رات کےوقت ملتان ڈویژن سے گذرنے والی ایکسپریس ٹرینوں کی اے سی بوگیوں میں چوری کے واقعات کی روک تھام کے لیےریلوے پولیس کے اہلکاروں کی تعینات کیا جائے گا،ٹرینوں میں گیس سلنڈرز لے جانے پرپابندی کو یقینی بنایا جائے کسی بھی صورت میں ٹرین کے اندر گیس سلنڈر کو نہیں جانا چاہیے،مسافروں کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،اجلاس میں ریلوےڈویژنل افسران صائمہ بشیر،عابد رزاق،رانا عمران،نبیلہ اسلم اور ایس پی ریلوے امجد منظور خان بھی موجود تھے۔
تازہ ترین