• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والوں سےرعایت نہیں ہو گی، ڈپٹی کمشنر

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے ہفتہ کو سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا، سبزیوں اور پھلوں کی تھوک بولی کا جائزہ لینے کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی اور انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ منڈی میں آڑھتیوں سے ملاقات کی اور ان سے سبزیوں ، پھلوں کی تھوک و پرچون قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کا باعث بننے والے دکانداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور انہیں گرفتار کرکے جیلوں میں بند کیا جائے گا۔انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ پرائس کنٹرول ایکٹ پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری سے باز رہیں بصورت دیگر انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کہا کہ حکومت عو ام کو بنیا د ی سہولیات کی فر اہمی کے لئے کوشاں ہے۔
تازہ ترین