• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر عمل کررہی ہے، رامین محمد حسنی

کوئٹہ (پ ر) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون خصوصی سردار زادہ میر رامین جان محمد حسنی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال خان کی کاوشوں سے صوبے میں گورننس بہتری کی طرف گامزن ہوچکا ہے سریاب روڈ سپورٹس کمپلیکس، کالجز کی منظوری و دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے دارالحکومت ایک نئے دور میں شامل ہوگا، امن و امان، تعلیم، پانی اور دیگر ضروریات زندگی کو بہتر بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکران ہائوس کوئٹہ میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے بلوچستان عوامی انڈوومنٹ فنڈ کے تحت عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کیلئے نقد رقوم مہیا کرنے کے عمل کو آسان تر بنا دیا موجودہ حکومت سیاسی مجبوریوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کے وسیع تر مفاد میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کررہی ہے جس کے ثمرات عوام کے دہلیز پر پہنچ جائے گی۔ 
تازہ ترین