• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسپلن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائیگی، پشتون ایس ایف

کو ئٹہ(آئی این پی)پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی چیئرمین عالمگیر مندوخیل، جنرل سکرٹری مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے مشترکہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی پشتونخوا کے صدر ایمل ولی خان کے کامیاب دورہ جنوبی پشتونخوا پرمبارکباد دی ہے۔ بیان میں پشتون ایس ایف کے کامیاب شمولیتی پروگرام میں کارکنوں کی کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا گیاجبکہ پارٹی کے جلسہ عام اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کے گرینڈ کنونشن کو کامیاب بنانے پر تنظیمی مشران اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم میں ڈسپلن کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کارکنان کو تاکید کی کہ وہ اپنے یونٹوں تک محدود رہیں اور دوسرے یونٹوں میں مداخلت سے گریز کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتون ایس ایف کے ذمہ داران صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کی حیثیت سے وجود رکھتے ہیں اس کے علاوہ تنظیم کے نام پر جو بھی سرگرمیاں جاری ہیں پشتون ایس ایف کا ان سرگرمیوں اور ایسے لوگوں سے کوئی تعلق نہیں لہٰذا کارکنان ایسی سرگرمیوں میں شرکت سے گریز کریں بصورت دیگر ایسے کارکنوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دریں اثناء بلوچستان یونیورسٹی (سٹی کیمپس)کی آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے اسفندیار کاکڑ کو ممبر منتخب کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
تازہ ترین